ہالی ووڈ اداکارہ لند سے لوہن کی اسلام سے دلچسپی

نیو یارک 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکارہ لند سے لوہن کی اسلام سے دلچسپی : عدالت کے حکم پر پہلے دن نیو یارک میں چلڈرنس سنٹر میں خدمات انجام دینے کے بعد وہ قرآن مجید اپنے ہاتھ میں لئے دکھائی دیں۔28 سالہ اداکارہ کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے اور اس نے شراب نوشی و بری عادات ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے پہلے بھی اداکارہ نے دیگر مذاہب میں دلچسپی ظاہر کی تھی ۔ 2013 میں اداکارہ نے لاس اینجلز میں کار سے ٹکر دی اور اس مقدمہ میں عدالت نے اسے 125 گھنٹے کمیونٹی سروس کا حکم دیا تھا۔