نئی دہلی 26 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر سبرامنین سوامی نے آج کہا کہ حکومت اتر پردیش کو چاہئے کہ وہ 1987 کے ہاشم پورہ قتل عام مقدمہ میں ٹرائیل عدالت فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کرے ۔ عدالت نے اس مقدمہ میں پی اے سی کے 16 اہلکاروں کو بری کردیا تھا ۔ سبرامنین سوامی نے ایک بیان میں کہا کہ یو پی حکومت کو 42 مسلمانوں کے قتل عام کے اس واقعہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے ٹرائیل عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنی چاہئے ۔