بھوپال ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بابری مسجد ۔ایودھیا تنازعہ مقدمہ کے سب سے پرانے و قدیم فریق محمد ہاشم انصاری کو ’’حقیقی قومیت پسند‘‘ قرار دیتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ بابو لال گور نے رام جنم بھومی تنازعہ مقدمہ سے دو ر رہنے ان کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محمد ہاشم انصاری حقیقی قوم پسند ہیں جو ہندوستان کے ہندو دھرم پریقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے دیگر سیاسی جماعتوں اور مذہبی قائدین سے بھی ہاشم انصاری کے بیان کا خیرمقدم کرنے کی خواہش کی ۔