ہاسپٹل میں قتل کی واردات میں ملوث چھ افراد حراست میں

حیدرآباد /11 ستمبر ( سیاست نیوز ) مغل پورہ کے ایک خانگی ہاسپٹل کے پیش آئے سنسنی خیز قتل میں ملوث چھ افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ خواجہ معین الدین کو الفا ہاسپٹل مغل پورہ میں قتل کرنے کے بعد عمران ، مستان ، مبین ، یحیی ، باقر اور احمد فرار ہوگئے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتول کی بھاوج کی خودکشی کے بعد خاتون کے بھائی اور رشتہ دار برہم تھے اور مقتول کے ملوث ہونے کا شبہ کیا ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر اطلاعات ملنے پر انہیں حراست میں لیا اور تحقیقات جاری ہیں ۔ پولیس کل گرفتاری کا اعلان کریگی ۔