ادئے پور۔ /26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پٹیل طبقہ کو تحفظات کیلئے احتجاج کی قیادت کرنے والے ہاردیک پٹیل نے یہ اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں راجستھان میں فرضی انکاؤنٹر میں ہلاک کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے انہیں عملاً محروس کررکھا ہے اور انہیں ڈر ہے کہ دہشت گرد قرار دیتے ہوئے فرضی انکاؤنٹر میں انہیں ہلاک کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ راجستھان کا منفی رویہ ہے ۔