ہاتھی کی سونڈ کیوں ہوتی ہے ؟

بچو!ہاتھی کی سونڈ اس کا ایک مفید ہتھیار ہے جس کی مدد سے وہ درختوں سے شاخیں اور پتے گرا کر کھاتا ہے۔ سونڈ ایک اچھا پائپ بھی ہے۔ ہاتھی خود کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے سونڈ کے ذریعہ اپنے اوپر دھول اور پانی کا چھڑکاؤ کرتے ہیں۔ ہاتھی کی سونڈ کچھ کچھ ہاتھ کی طرح ہوتی ہے۔ وہ اپنی سونڈ کی نوک استعمال کرتے ہوئے زمین سے’’ بٹن‘‘ جتنی چھوٹی چیز بھی اُٹھا سکتا ہے۔