انوپ پور، 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع انوپ پور کے بدرا ۔جمونا علاقے کے اماڈانڈ کی کان میں ہاتھیوں کے ایک جھنڈ کے گھس جانے سے وہاں کام کرنے والے ملازمین میں بھگدڑ مچ گئی ہے ۔ محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق کل شام گاوں والوں کے ذریعہ بھگانے پر 17ہاتھیوں کا جھنڈ کوئلے کی کان میں گھس گیا، جس سے سبھی ملازمین کام چھوڑ کر بھاگ گئے ۔ محکمہ جنگلات کی مداخلت کے بعدتقریباً تین بجے ہاتھیوں کے جھنڈ کو باہر نکالا گیا ۔