حیدرآباد 16 مارچ( این ایس ایس) تلگودیشم پارٹی نے آنے والے عام انتخابات میں اپنے قائدین اور کارکنوں امیدواروں کی حیثیت سے منتخب کرنے کیلئے ہائی ٹیک طریقہ کار اختیار کیا ہے۔ تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو نے آج یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس طریقہ کا عملی مظاہرہ کیا اور کہا کہ ان کی پارٹی انفارمیشن ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ اپنے امیدواروں کا انتخاب کرے گی۔ اس ضمن میں آئی وی آر سسٹم بھی استعمال کیا جائے گا۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے دیہاتیوں کے موبائل فون نمبرس پر چار امیدواروں کے نام ایس ایم ایس کئے جائیں گے اور ان میں سے کسی ایک کے انتخاب کی خواہش کی جائے گی۔
سوالات میں آپ کا گاؤں، آپ کا امیدوار، آپ کی پسند ، میری پسند وغیرہ شامل ہوں گے۔مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اس طریقہ کار کے تحت تمام چار امیدواروں کو مسترد کرنے کا بھی حق حاصل رہے گا۔