ہائی اسکول کی عمارت کی خستہ حالت پر عدم توجہ کی شکایت

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : مسز منور سلطانہ نے چیف منسٹر کو ایک مکتوب میں کہا کہ شری شکتی کنیا پاٹ شالہ ہائی اسکول حسینی علم حیدرآباد کی عمارت بہت خستہ حالت میں ہے اور یہ عمارت سو سال قدیم ہے اور اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ اسکے خلاف شکایتیں کی گئی ہیں ۔ ساوتھ زون میں 30 عمارتیں خستہ میں ہیں خطرہ ہیں ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے اپیل کی کہ ضروری اقدامات کئے جائیں۔