حیدرآباد۔17نومبر ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے کہا کہ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں 136 ہاؤزنگ بورڈ جائیدادیں لیز پر دی گئی ہیں اورہاؤزنگ بورڈ کی جائیدادوں پر کہیں بھی کوئی غیر مجاز قبضہ جات نہیں ہوئے ہیں ۔ ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران مسٹر کے وینکٹ ریڈی اور ڈی کے ارونا ارکان کانگریس پارٹی کی جانب سے اس مسئلہ پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے حکومت نے بتایا کہ 64 ہاؤزنگ بورڈ جائیدادوں کی لیز مدت بھی ختم ہوچکی ہے اور انہیں باقاعدہ طور پر نوٹسیں جاری کردی گئی ہیں ۔ علاوہ ازیں ہاؤزنگ بورڈ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔ حکومت نے بتایا کہ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں ہاؤزنگ بورڈ کی کئی جائیدادیں پائی جاتی ہیں ۔