گینگسٹر نعیم کی ہلاکت کیلئے بی جے پی نے منصوبہ بنایا تھا ۔ سی پی آئی

حیدرآباد /22 مارچ ( این ایس ایس ) یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ بی جے پی نے گینگسٹر نعیم کو ہلاک کرنے کیلئے منصوبہ بنایا تھا ۔ سی پی آئی نیشنل سکریٹری کے نارائنا نے ادعا کیا کہ اگر نعیم زندہ ہوتا تو بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ جیل گئے ہوتے ۔ آج یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نارائنا نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ ایس آئی ٹی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے سوال کیا کہ وہ یہ بتائے کہ نعیم کی ڈائری کو کیوں چھپایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کے سی آر کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے پوچھا کہ آخر ریاستی حکومت نے نعیم کے کیس میں حقیقی خاطیوں کو کیوں چھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے خاطیوں کو سزاء دینے کا مطالبہ کیا ۔