نئی دہلی ،2مارچ(سیاست ڈاٹ کام)دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے دہلی حکومت کے اسکولوں میں گیسٹ ٹیچروں کی تنخواہ بڑھانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت آنے والے برسوں میں سرکاری اسکولوں کی سطح بہتر بنانے کیلئے تعلیمی اصلاحات اور بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کے ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ ٹیچروں کی بھرتی کرے گی۔ سیسوڈیا نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر سے منظوری مل جانے کے بعد پی جی ٹی گیسٹ ٹیچروں کی تنخواہ 21ہزار روپے سے بڑھاکر 34ہزار روپے ماہانہ ہوجائے گی۔ٹی جی ٹی کو اب 33ہزار روپے تنخواہ ملے گی۔پہلے یہ 18ہزار روپے تھی۔اسسٹنٹ ٹیچر کی تنخواہ 16ہزار سے 32ہزار روپے ہوجائے گی۔انہوںنے کہا کہ تنخواہ بڑھانے کی منظوری سے ٹیچروں کاحوصلہ بڑھے گا ۔