نئی دہلی۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بناء سبسڈی کے حامل پکوان گیاس سلنڈرس کی قیمت میں 16.50 روپئے کے اضافہ کے بعد حکومت نے آج کہا کہ اس کا اثر 1% سے بھی کم صارفین پر ہوگا۔ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ 99% صارفین سالانہ 12 سے کم سلنڈرس استعمال کرتے ہیں چنانچہ وہ اس اضافہ سے غیرمتاثر رہیں گے۔ اس کا اثر ایک فیصد سے بھی اُن صارفین پر ہوگا جو سالانہ 12 سے زائد سلنڈرس استعمال کرتے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ سبسڈی پر دیئے جانے والے سلنڈرس کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ عراق بحران کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور عالمی سطح پر روپئے کی قدر میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے درآمدات مہنگی ہوگئی۔