کلواکرتی۔یکم مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طالبہ بھانو سری جو چنتلا پلی موضع کی رہنے والی ہے، آج ہی ان کے والد کا صبح انتقال ہوگیا مگر طالبہ بھانو سری نے اپنے گاؤں سے 10کیلو میٹر دوری پر واقع ویلدنڈا امتحانی مرکز پر انٹر سال اول کا امتحان تحریر کیا اور پھر وہ اپنے والد کی آخری رسومات میں شریک ہوئی۔ غمزدہ طالبہ نے کہا کہ میری والدہ کا بھی تین سال قبل انتقال ہوچکا اور آج میرے والد ( راملو گوڑ ) بھی اس دنیا سے گذر گئے، میں چاہتی ہوں کہ تعلیم جاری رہے۔ طالبہ کی اس ہمت کو دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے۔