گڈچیرولی میں ماؤسٹوں کو مزید 15 نعشیں برآمد

گڈچیرولی۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گڈچیرولی انکاؤنٹر میں مارے جانے والے نکسلائیٹس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ مہاراشٹرا پولیس کے C-60اسکواڈ کمانڈوز کے ساتھ انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے ماؤسٹوں کو مزید 15 نعشیں برآمد کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے نکسلائیٹس کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔ کسناسور جنگلاتی علاقہ میں C-60 اسکواڈ کی جانب سے کئے گئے آپریشن میں 16 نکسلائیٹس کی نعشیں (9 مرد اور 7 خواتین) 22 اپریل کو برآمد کرلی گئی تھی۔ اب مزید 15 نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔ اس علاقہ میں شدید بارش اور سپاہیوں کی کمی کی وجہ سے تلاشی مہم روک دی گئی تھی۔ آج دوبارہ تلاشی شروع کرنے پر مزید 15 نعشیں برآمد ہوئیں۔ مہاراشٹرا ڈائریکٹر جنرل پولیس ستیش متھرا نے کہا کہ نکسلائیٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی ہے جس کے راست نتائج برآمد ہورہے ہیں۔