شمس آباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : نرسمہا ریڈی کانگریس ضلع صدر نے شمس آباد کے موضع نرکھوڈہ کے ساکن گڈم شیکھر یادو کو شمس آباد منڈل کانگریس صدر کی حیثیت سے تقرر کیا ۔ وینوگوڑ پی سی سی ممبر نے شیکھر یادو کو تقرر نامہ حوالہ کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ کانگریس کی ترقی کیلئے کام کریں گے اور ساتھ ہی کانگریس امیدوار کنڈہ ویشویشور ریڈی کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ اس موقع پر شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور ، کلم نرسمہا گوڑ ، محمد انیس الدین ، اندھیر ریڈی ، محمد نظیر الدین کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔