گڈس اینڈ سرویس ٹیکس پر ریاستوں کے ساتھ مشاورت

نئی دہلی۔/9ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج کہا ہے کہ گڈس اینڈ سرویسیس ٹیکس پر ریاستوں کے ساتھ وسیع معاہدہ اتفاق ہوگیا ہے جس کا اطلاق یکم اپریل 2016 سے ہوگا۔ مرکزی مملکتی وزیر فینانس مسٹر جینت سین نے بتایا کہ ریاستوں پر GST کے اطلاق سے ریاستوں کی آمدنی پر اثرات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور نئے ٹیکس نظام میں پٹرول اور پٹرولیم مصنوعات کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری بیان میں یہ اطلاع دی اور بتایا کہ GST کو روشناس کروانے کے بعد اگر کسی ریاست کو آمدنی سے محروم ہونا پڑا تو مرکز اس کی پابجائی کرے گا۔ واضح رہے کہGST دستوری ترمیمی بل 2011 میں پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا لیکن یہ منظور نہ ہوسکا۔