گٹھیا کے مریضوں کیلئے کوٹہ میں رعایت کی گنجائش نہیں

ریلوے کو خسارہ کا سامنا، پارلیمنٹ میں مملکتی وزیر ریلوے کا بیان
نئی دہلی۔27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریلویز نے آج کہا کہ آرتھرائٹس (گٹھیا/ جوڑوں میں درد) کے مریضوں کے لیے اس کے پاس کوئی کوٹہ نہیں ہے اور ان کے سفر کے کرایہ میں کسی رعایت کی پیشکش کا کوئی منصوبہ نہیں ہے کیوں کہ 50 مختلف زمروں میں رعایتیں دینے کے لیے وہ پہلے ہی مالی خسارہ کا سامنا کررہی ہے۔ مملکتی وزیر فروغ انسانی وسائل (اعلی تعلیم) ستیہ پال سنگھ کے ایک سوال پر مملکتی وزیر ریلوے راجن گومیل نے کہا کہ گٹھیا کے مریض اگر چاہیں تو پہلے آو پہلے پائو ضابط کے مطابق اپنی پسند کے مطابق نچلی برتھ کا ریزرویشن کرواسکتے ہیں تو میں نے کہا کہ گٹھیا سے متاثرہ مریضوں کے ل یے کوئی ریزرویشن کوئی نہیں ہے نیز اس مرض سے متاثرہ مریضوں کے مسافر کرایہ کی شرح میں کسی رعایت کی کوئی گنجائش بھی نہیں ہے۔ ستیہ پال سنگھ نے جو ممبئی کے سابق پولیس کمشنر اور اترپردیش کے حلقہ باغپت کے موجودہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی ہیں یہ سوال بھی کیا کہ آرتھرائٹس کے مریضوں کو ایسی رعایت کیوں نہیں دی جارہی ہے۔ جس پر مملکتی وزیر ریلوے نے جواب دیا کہ مسافرین کے 50 مختلف زمروں میں دی جانے والی رعایتوں کے سبب ریلوے کو مالی خسارہ کا سامنا ہے۔ ریلوے میں مالیہ کی کمی کے سبب رعایتوں کے امکانات کو وسعت نہیں دی جاسکتی۔