حیدرآباد۔17 فبروری(سیاست نیوز ) سی پی آئی کے قومی قائدگوئند پرسارے پر جان لیوا حملے کے خلاف سی پی ائی گریٹر حیدرآباد نے حمایت نگر وائی سرکل پرفرقہ پرست طاقتو ں کا علامتی پتلا نذرآتش کیا۔ سینئر کمیونسٹ قائد وسابقہ رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا جناب سید عزیز پاشاہ کی قیادت میںمنعقد ہ اس احتجاجی دھرنے میں ڈاکٹر سدھاکر کنونیر سی پی ائی گریٹر حیدرآباد سنٹرل زون کے علاوہ اے ائی ایس ایف کے قومی صدر سید ولی اللہ قادری اور سینکڑوں کی تعداد میںکمیونسٹ قائدین اور کارکنوں نے حصہ لیا۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کولہا پور میںکمیونسٹ قائد گوئند پرسارے پر ہوئے حملے کی سخت لفظوں میں مذمت کی انہوں نے مذکورہ حملے کو فرقہ پرستوں کی منظم سازش کاحصہ قراردیتے ہوئے کہاکہ مہارشٹرا میں گوئند پرسارے کا شمار دلت کی فلاح وبہبود کے لئے چلائے جانے والی تحریکوں کے علمبردار کی ہے اس کے علاوہ مذکورہ کمیونسٹ قائد سابق پولیس کمشنر ممبئی مسٹر ایس ایم مشرف کی لکھی کتاب ’’کرکرے کو کس نے مارا‘‘ کے متعلق بھی پورے مہارشٹرا میں شعور بیداری اجلاس منعقد کررہی تھے اور ناتھو رام گوڈ سے کے متعلق فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے ہونے والے پرچار کا منھ توڑ جواب دینے میں بھی انہوں نے کوئی کسر باقی نہیں رکھی تھی۔