گوہاٹی میں کل سالانہ پولیس کانفرنس

گوہاٹی۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آسام میں جہاد سے متعلق انتہاپسندی کے مسئلہ جائزہ لیں گے۔ شمال و مشرقی ریاستوں میں شورش پسندی اور بائیں بازو کی انتہاپسندی کے بارے میں بھی یہاں منعقد ہونے والی سالانہ پولیس کانفرنس میں غور و خوص کیا جائے گا۔ آسام کے ڈی جی پی کھیگن شرما نے کہا کہ ڈی جی پیز اور آئی جے پیز کی اس سالانہ کانفرنس میں تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے پولیس عہدیدار شرکت کریں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ 29 نومبر سے شروع ہونے والی اس سالانہ کانفرنس میں حصہ لیں گے۔