گوگل امیجس : 10 مجرمین میں مودی کی بھی تصویر

نئی دہلی ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) گوگل سرچ انجن پر وزیراعظم نریندر مودی کو دنیا کے 10 سرکردہ مجرمین کی فہرست میں داؤد ابراہیم، حافظ سعید اور دیگر کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ انٹرنیٹ ادارہ گوگل کے ترجمان نے اس غلط فہمی اور الجھن کیلئے معذرت خواہی کرلی اور کہا کہ بسااوقات انٹرنیٹ پر تصاویر کی تلاش کیلئے مخصوص سوالات کے حیرت انگیز نتائج سامنے آتے ہیں۔ یہ بھی برطانوی روزنامہ میں شائع تصویر کا نتیجہ ہے۔ مودی کے مداحوں نے گوگل امیجس میں یہ تصویر دکھائے جانے پر شدید برہمی ظاہر کی ہے۔