گووند اچاریہ کے تبصرہ سے آر ایس ایس لاتعلقی

نئی دہلی ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) للت گیٹ مسئلہ پر سابق لیڈر گووند اچاریہ کی نریندر مودی حکومت پر نکتہ چینی کے پس منظر میں آر ایس ایس نے آج خود کو لاتعلق قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سنگھ پریوار کی رائے نہیں ہے۔ آر ایس ایس نے کہا کہ گووند اچاریہ نے جو کچھ تبصرہ کیا ہے یہ ان کی شخصی رائے ہے۔ آر ایس ایس جوائنٹ جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسبولے نے کہا کہ ملک میں ہزاروں سوئم سیوک اور ہر شخص کو اپنی رائے کے اظہار کی آزادی ہے لیکن یہ سنگھ پریوار کی رائے نہیں ہوسکتی۔ ایسے لوگ جو آر ایس ایس میں کسی عہدہ پر نہ ہوں، انہیں تنظیم کے بارے میں رائے دینے کی بھی اجازت نہیں ہے۔