گولکنڈہ ماسٹرس گولف چمپئن شپ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی نے افتتاح انجام دیا

حیدرآباد۔23فبروری(سیاست نیوز) نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمدمحمو دعلی کے ہاتھوں گولکنڈہ ماسٹرس گولف چیمپن شپ 2016کا رسمی افتتاح عمل میںآیا۔ افتتاحی تقریب میں میئر حیدرآباد بی رام موہن اور ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین نے بھی شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحاج محمد محمو دعلی نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کے محکمہ سیاحت اور حیدرآباد گولف کورس اسوسی ایشن کے اشتراک سے والا مذکورہ گولف چیمپن شپ ریاست کے سیاحتی شعبہ میں فروغ میں اہم اقدام ثابت ہوگا۔جناب محمدمحمودعلی نے کہا کہ ایک ہفتہ طویل چیمپن شپ میں ملک و و بیرون ملک کے تاجر پیشہ افراد حصہ لیں گے جو حیدرآبادی تہذیب وتمدن سے متاثر ہوئے بغیر نہیں جاسکیں گے ۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ اس قسم کی سرگرمیوں سے شہر میںسیاحوں اور سرمایہ داروں کی آمد میںاضافہ ہوگا جسکے سبب ریاست کی معاشی حالت مستحکم ہوگی ۔جناب محمد محمو دعلی نے دعویٰ کیاکہ حیدرآباد گولکنڈہ گولف چیمپن شپ 2016دنیا کا معیاری گولف کا مقابلہ ہوگا۔جناب محمد محمودعلی نے گولف چیمپن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور شائقین کاحکومت تلنگانہ کی جانب سے استقبال بھی کیااور کہاکہ حکومت تلنگانہ ان کی مہمان نواز ی میںکوئی کسر نہیںچھوڑے گی ۔ جناب محمدمحمودعلی نے حکومت کی جانب ریاست کے شعبہ کھیل کود کوفروغ دینے اصلاحات کا ذکر کیا۔ بعدازاںمئیر و ڈپٹی مئیرکے ہمراہ ماسٹرگولف کورس چیمپن شب2016کے انتظامات کا جائزہ لیا۔