بنگلورو ۔ 7اگست (سیاست ڈاٹ کام) بنگلورو کی ایک عدالت نے 2 ملزمین بنام ’’امیت بڈی‘‘ اور گنیش مسکن جن پر نڈر، بے باک و بے خوف خاتون صحافی گوری لنکیش‘‘ کے بہیمانہ قتل کا الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ’’طبی جانچ‘‘ کیلئے انہیں وکٹوریہ ہاسپٹل بھیجا گیا تھا۔ بعدازاں دونوں ملزمین نے ’’حراست‘‘ میں ’’اذیت‘‘ کی شکایت کی۔ عدالت نے دونوں کو ’’جوڈیشیل کسٹڈی‘‘ میں بھی رکھا تھا۔ واضح رہیکہ دونوں ملزمین کو ہبلی سے 22 جولائی کو گرفتار کیا تھا جنہیں تیسرے ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ (اے سی سی ایم) کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ بعدازاں دونوں ملزمین کو 6 اگست تک پولیس حراست میں دیا گیا تھا۔ ان دونوں مذکورہ ملزمین کے علاوہ 50 سالہ راجیش جسے ضلع مادی کیری سے 23 جولائی کو گرفتار کیا گیا، ’’ایس آئی ٹی‘‘ نے اس بہیمانہ قتل کے سلسلہ میں 7 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا تھا۔ ان مشتبہ افراد کی شناخت موہن نائیک، پرشوم رام واگھ مارے، کے ٹی نوین کمار عرف ہوٹٹے مانجا، امول کالے، منوھر ایڈوے، سجیت کمار عرف پروین اور امیت دیگویکر کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ واضح رہیکہ بے باک، بے خوف و نڈر خاتون صحافی جسے خاتون آہن بھی بجاطور پر کہا جاسکتا ہے، بنگلورو کی رہائش گاہ کے باہر 5 ستمبر 2017ء کو قتل کر دیا گیا تھا۔