بنگلورو 20 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) صحافی گوری لنکیش کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی نے اس کیس میں ساتویں مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ایس آئی ٹی کے تحقیقاتی عہدیدار ایم این انچیت نے بتایا کہ اس شخص کی موہن نائک 50 سال کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے اور اسے دکشن کنڑا ضلع سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہو ںنے بتایا کہ ملزم کو میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے اسے چھ دن کی پولیس تحویل میں دیدیا گیا ۔اس سے قبل چھ ملزمین اس کیس میں گرفتار کئے جاچکے ہیں۔