حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : ڈاکٹر کے سرینواس راجو پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ویمنس گولکنڈہ کے بموجب کالج ہذا میں مختلف مضامین جیسے انگلش ، تلگو ، ہسٹری ، پولٹیکل سائنس ، پبلک اڈمنسٹریشن ، کامرس ، میتھامیٹکس ، فزیکس ، کیمسٹری ، باٹنی اور کمپیوٹر سائنس مضامین پڑھانے کے لیے فیکلٹیز تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ خواہش مند امیدواروں کو چاہئے کہ وہ اندرون پانچ یوم اپنی درخواستیں پرنسپل ڈاکٹر کے سرینواس یا پھر وائس پرنسپل ڈاکٹر عزیز محمد خاں سے شخصی طور پر ملاقات کر کے داخل کریں ۔ یہ تقررات بالکلیہ جزوقتی ہیں ۔ امیدواروں کا انتخاب انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔ مزید تفصیلات کے لیے اکیڈیمک اڈوائزر ڈاکٹر محمد امین الدین گولکنڈہ کالج سے بھی ربط کرسکتے ہیں ۔۔
ایک روزہ انٹرنیشنل سمینار ، مشاعرہ
اور کتاب کی رسم رونمائی تقریب
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : کنوینر ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ کے بموجب 4 اگست کو جناب محمد نذیر احمد صدر شعبہ اردو ویمنس کالج کوٹھی کے اعزاز میں شعبہ اردو کی جانب سے ایک یومیہ انٹرنیشنل سمینار بہ موضوع ’ بیسویں صدی میں دکن میں نسائی ادب ‘ مشاعرہ اور ڈاکٹر نسیم کی کتاب ’ خواتین کی احتجاجی شاعری ‘ کی رسم رونمائی تقریب مقرر ہے ۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر رام چندرم جامعہ عثمانیہ ، پروفیسر مظفر علی شہ میری ، ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں ، جناب سید سرفراز علی مہتاب قدر ، ڈاکٹر آمنہ آفرین ، ڈاکٹر مختار احمد فردین اور حبیب امام قادری شرکت کریں گے ۔۔