گورنمنٹ پالی ٹیکنیک فار ویمن ، بڈنگ پیٹ سرور نگر منڈل میں داخلے

حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : گورنمنٹ پالی ٹیکنیک فار ویمن ( ایم ) بڈنگ پیٹ ، سرور نگر منڈل آر آر ڈسٹرکٹ میں انجینئرنگ اور نان انجینئرنگ 3 سالہ ڈپلومہ کورسیس ، ڈپلومہ ان الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ ، ڈپلومہ ان کمرشیل اینڈ کمپیوٹر پریکٹس اور ڈپلومہ ان فارمنٹ ٹکنالوجی میں صرف خاتون امیدواروں کو داخلے کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ اس میں دلچسپی رکھنے والے سادہ کاغذ پر اپنی درخواست بنام پرنسپل گورنمنٹ پالی ٹیکنیک فار ویمن ( ایم ) بڈنگ پیٹ ، سرور نگر منڈل آر آر ڈسٹرکٹ داخل کرسکتے ہیں ۔ درخواست میں مندرجہ ذیل تفصیلات ہونی چاہئے ۔ امیدوار کا نام ، والد کا نام ، مقامی ایریا ، زمرہ ، پالی سیٹ رینک ( اگر شرکت کئے ہوں تو ) یا ناکام ہال ٹکٹ نمبر ۔ ایس ایس سی نشانات ( ایک کوشش میں کامیاب ہوئے ہیں یا کمپارٹمنٹل ) ، مراسلت کے لیے پتہ ، طالبہ اور پیرنٹ کے دستخط ، ان کے ادعا کے ثبوت میں زیراکس کاپیز ، فیس 4660 روپئے ہے ۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 ستمبر ہے ۔ داخلہ کی تاریخ 22 ستمبر ہے ۔۔