حیدرآباد۔3اکٹوبر(سیاست نیوز) گورنمنٹ ٹیچرس اسوسیشن( تلنگانہ اسٹیٹ) نے 4اکٹوبر ڈی یس سی دفتر پر احتجاجی دھرنا منظم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ پر ٹیچرس کے تقررات‘پرموشن اور تبادلوں میںدھاندلیوں کا الزام عائد کیا۔آج یہاں قدیم پریس کلب سوماجی گوڑہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسوسیشن کے ریاستی صدر ایس سریندر نے کہاکہ بڑے پیمانے پر ٹیچرس کے تقررات میںدھاندلیوں کے ذریعہ برسوں سے خدمات انجام دے رہے گورنمنٹ ٹیچرس کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس ضمن میں ہائی کورٹ نے احکامات بھی جاری کئے ہیںباوجود اسکے پنچایت راج سے تعلق رکھنے والے ٹیچرس کا شہری سطح پر تقرر عمل میںلایاگیا ہے او رعہدوں پر ترقی کے معاملے میں بھی حکومت یہی رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ تبادلوں میں پرموشن میںسینئر او رعلاقائی سطح پر خدمات انجام دینے والے ٹیچرس کے ساتھ انصاف تک ہم اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ انہو ںنے معلنہ احتجاجی دھرنے میںشرکت کی تمام گورنمنٹ ٹیچرس سے اپیل بھی کی ہے۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری جی ٹی اے تلنگانہ اسٹیٹ وی مامی ڈوجو‘ خازن اشوک او ردیگر بھی موجود تھے۔