حیدرآباد ۔ 5 ۔ جون : ( راست ) : محمد سمیع الدین پرنسپل مولانا آزاد میموریل گورنمنٹ ماڈل جونیر کالج گرلز اردو میڈیم نامپلی کے مطابق کالج ہذا کے جنرل ، اردو میڈیم اور ووکیشنل انگلش میڈیم کے سال دوم کے کلاسیس کا باضابطہ آغاز ہوچکا ہے جب کہ سال اول میں جنرل اور ووکیشنل میں داخلے جاری ہیں ۔ پرنسپل کالج ہذا نے اس موقع پر کالج کی خصوصیت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس کالج کے نتائج گذشتہ دو سال سے مسلسل حیدرآباد و سکندرآباد کے گورنمنٹ کالجس میں پہلے مقام پر ہے ۔ انہوں نے سال دوم کے طالبات سے کلاسیس میں شرکت کرنے کی خواہش کی جب کہ دسویں جماعت کے کامیاب طالبات کالج ہذا سے راست یا 9885173874 پر ربط کر کے داخلہ حاصل کریں ۔۔