گورنمنٹ اور پرائیوٹ آئی ٹی آئیز میں مخلوعہ نشستوں پر داخلے

حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( راست ) : پرنسپل گورنمنٹ آئی ٹی آئی اولڈ سٹی حیدرآباد جناب محمد حامد خاں کے بموجب تلنگانہ کے تمام سرکاری و خانگی آئی ٹی آئیز کی صرف مخلوعہ نشستوں میں داخلے کیلئے درخواست فارم حاصل و داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 ستمبر مقرر کی گئی ہے ۔ امیدواروں کو الگ الگ آئی ٹی آئی میں داخلے کے لیے الگ الگ فارم داخل کرنا ہوگا ۔ گورنمنٹ آئی ٹی آئیز میں کونسلنگ پروگرام 22 ستمبر کو ہوگا جب کہ پرائیوٹ آئی ٹی آئیز میں کونسلنگ پروگرام 23 اور 24 ستمبر کو مقرر ہے ۔ امیدواروں کو اپنے اصل اسنادات کونسلنگ کے وقت لانا ہوگا ۔ کوئی علحدہ کال لیٹر جاری نہیں کیا جائے گا ۔ مزید تفصیلات کسی بھی آئی ٹی آئی سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔

 

کل ہند نہج البلاغہ سوسائٹی ریسرچ سنٹر
لائبریری اور ویب سائٹ کا افتتاح
حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : آیت اللہ مہدی مہدوی پور ، سرکاری نمائندہ ، آیت اللہ خامنا ای متعینہ ہندوستان ، 16 ستمبر ، بروز جمعہ 5 ساعت شام جی 9 کے ایس انکلیو ریڈہلز بازار گھاٹ میں کل ہند نہج البلاغہ کے ریسرچ سنٹر ، لائبریری اور ویب سائٹ کا افتتاح انجام دیں گے ۔ صدر ، کل ہند نہج البلاغہ سوسائٹی ڈاکٹر شوکت علی مرزا صدارت کریں گے ۔ سینئیر قونصل کونسلیٹ جمہوریہ اسلامی ایران عزت مآب علی پریاد ، اعزازی مہمان ہوں گے ۔۔