٭٭ قانون ساز کونسل کی کارروائی اور گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر پر مباحث سے حکومت کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج ایوان میں جس وقت مباحث کا آغاز ہوا صرف تین وزراء موجود تھے جبکہ برسر اقتدار پارٹی ارکان کی اکثریت ایوان سے غیر حاضر تھی۔ وزیر فینانس ای راجندر مباحث کو نوٹ کررہے تھے جبکہ دیگر دو وزراء اپنی نشستوں پر نیند کا مزہ لے رہے تھے۔ اسمبلی اور کونسل میں موجودگی کیلئے وزراء کی دو ٹیمیں تشکیل دی گئی اس کے باوجود کونسل میں صرف تین وزیر ہی موجود تھے۔ برسر اقتدار ٹی آر ایس ارکان سے زیادہ وہ ارکان تھے جنہوں نے کانگریس اور تلگودیشم سے بغاوت کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔ اپوزیشن ارکان نے مباحث کے سلسلہ میں حکومت کی عدم سنجیدگی پر افسوس کا اظہار کیا۔