گورنر کا ایٹ ہوم ، کے سی آر اور نائیڈو کی عدم شرکت

حیدرآباد۔ 26 جنوری (سیاست نیوز) یوم جمہوریہ کے موقع پر گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج شام راج بھون کے سبزۂ زار پر ایٹ ہوم (عصرانہ) ترتیب دیا جس میں دونوں ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش کے چیف منسٹرس کے چندر شیکھر راؤ اور این چندرا بابو نائیڈو نے شرکت نہیں کی۔ جبکہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ، ڈپٹی چیف منسٹرس محمد محمود علی اور کے سری ہری، صدرنشین تلنگانہ ریاستی قانون ساز کونسل سوامی گوڑ، اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی مدھو سدن چاری، وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی، پدم ویبھوشن چیف ایڈیٹر روزنامہ ’’ایناڈو‘‘ راموجی راؤ ، پدم بھوشن پروفیسر وائی لکشمی پرساد، سابق صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی و سابق وزیر بی لکشمیا، رکن قانون ساز کونسل، پی سدھاکر ریڈی چیف سیکریٹری تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس انوراگ شرما، کمشنر سٹی پولیس مہیندر ریڈی ، سابق ڈی جی پیز، ایچ جے دورا، پی راملو، صدرنشین آندھرا پردیش قانون ساز کونسل ڈاکٹر چکراپانی ، ریاستی وزراء آندھرا پردیش، اوما مہیشور راؤ، شریمتی پی سجاتا، ایس راگھوا راؤ، کے اچن نائیڈو، سابق چیف منسٹر آندھرا پردیش بھاسکر راؤ ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آندھرا پردیش جے وی راموڈو، مسلح افواج کے سربراہوں کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیدار مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیتوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ گورنر نرسمہن اور لیڈر گورنر ویملا نرسمہن نے مہمانوں سے ملاقات کرکے ان کا خیرمقدم کیا۔