گورنر نے گوداوری گھاٹ پر مہاپشکرم میںحصہ لیا

راجمندری۔20 جولائی ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش اور تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے رواں مہاپشکرم کے ساتویں روز آج دریائے گوداوری میں مقدس ڈبکی لگائی ۔ گورنر اپنی شریک حیات کے ساتھ صبح 9:40منٹ پر حیدرآباد سے یہاں واقع سرسوتی وائی آئی پی گھاٹ پہنچے جہاں پجاریوں نے اس سال کے پشکرم کی اہمیت سے واقف کروایا اور اس کو مہاکمبھ میلے سے تعبیر کیا جو 144سال کے دوران ایک مرتبہ آتا ہے ۔ مقدس رسومات کی ادائیگی کے بعد گورنر بھدراچلم روانہ ہوئے ۔ آندھراپردیش کے چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو 25جولائی کو ختم ہونے والے 12روزہ پشکرم کے اختتام تک یہاں کیمپ کررہے ہیں ۔