واشنگٹن ۔ 5 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی۔امریکی نکی ہالے کو آج ساؤتھ کیرولینا کی گورنر کی حیثیت سے دوسری میعاد کیلئے منتخب کرلیا جبکہ انہوں نے اپنے قریب ترین ڈیموکریٹ حریف کے مقابل بآسانی جیت درج کرائی، جس سے ریپبلکن پارٹی میں ان کے رتبہ میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستانی تارکین وطن کی 42 سالہ دختر کو 57.8 فیصد ووٹوں کے متاثرکن مظاہرہ کے ساتھ منتخب قرار دیا گیا۔ وہ امریکہ میں صرف دوسری ہندوستانی۔امریکی گورنر ہیں۔
ایشیا کے امیر ترین شخص نے 2.5
بلین ڈالر میں 60 طیارے خرید لئے
ہانگ کانگ ، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پراپرٹی کی بڑی کمپنی نے جس کے سربراہ ایشیا کے امیر ترین بزنس مین لی کا۔شینگ ہیں، آج اس نے کہا کہ وہ سلسلہ وار معاملتوں میں تقریباً 60 پاسنجر جٹ طیاروں خریداری کا منصوبہ بنایا ہے، جو زائد از 2.5 بلین ڈالر مالیتی ہوگا۔ ہانگ کانگ کے اس بزنس مین نے ہوابازی صنعت میں اپنی پہلی نمایاں پیش رفت اگست میں کی جب انھوں نے آئرلینڈ کے ایرکرافٹ لیزنگ گروپ AWAS میں خریدی کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔