حیدرآباد۔/10جون، ( سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ و آندھرا پردیش جناب ای ایس ایل نرسمہن جو اس وقت دہلی میں ہیں آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے راشٹر پتی بھون میں ملاقات کریں گے۔ گورنر صدر جمہوریہ کو دونوں ریاستوں کی موجودہ صورتحال سے واقف کروائیں گے۔ وہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ڈاکٹر نرسمہن وزیر اعظم نریندر مودی سے کل ملاقات کریں گے۔ گورنر دونوں ریاستوں میں نوٹ برائے ووٹ اسکام کے تناظر میں دارالحکومت دہلی کے دورہ پر ہیں۔
ریاست میں مانسون کی
آمد میں تاخیر۔ محکمہ موسمیات
حیدرآباد۔/10جون، ( سیاست نیوز) آندھرا اور تلنگانہ میں مانسون کی آمد میں تاخیر ہوسکتی ہے اس کی وجہ بحیرہ عرب میں طوفان اشوبا بتایا گیا ہے۔ ڈائرکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر وائی کے ریڈی نے یہ بات بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں مانسون کی آمد کیلئے حالات ساز گار نہیں ہیں اور ہم ساز گار حالات کا انتظار کررہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 5جون سے کیرالا میں مانسون کا سفر شروع ہوچکا ہے۔
ہماچل پردیش میں غرقاب
4طلباء کی نعشیں منتقل