گورنر نرسمہن ، ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی نے بھی ووٹ ڈالا

حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کئی اہم ریاستی شخصیتوں نے اپنے حق ووٹ سے استفادہ کیا ۔ صبح کے اولین ساعتوں میں ہی پولنگ بوتھس پہونچ کر ووٹ ڈالنے والوں میں گورنر کے علاوہ کئی سیاسی قائدین شامل ہیں ۔ گورنر تلنگانہ و آندھرا پردیش وی ایس ایل نرسمہن اور ان کی اہلیہ ویملا نرسمہن ، مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ ، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی ، وزراء ، کے تارک راما راؤ ، این نرسمہا ریڈی ، ٹی سرینواس یادو ، ڈائرکٹر جنرل پولیس انوراگ شرما ، ریاستی الیکشن آفیسر ناگی ریڈی ، جی ایچ ایم سی کمشنر جناردھن ریڈی ، ایناڈو منیجنگ ڈائرکٹر سی ایچ کرن ، حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی ، بی جے پی ایم ایل اے جی کشن ریڈی ، ڈاکٹر کے لکشمن ، چیوڑلہ ایم پی کونڈا ویشویشور ریڈی اور دیگر کئی سیاسی قائدین نے اولین اوقات میں پہونچ کر ووٹ ڈالا ۔۔