حیدرآباد 4 مئی ( سیاست نیوز ) گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے ریاست کے عوام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے علیحدہ پیامات عید میں گورنر اور چیف منسٹر نے کہا کہ عیدالفطر خوشیوں کا تہوار ہے جو ایک ماہ کی مسلسل عبادتوں اور روزوں کا انعام ہے ۔ اس موقع پر وہ ریاست کے عوام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ دونوں نے اس موقع پر ریاست اور ریاست کے عوام کی خوشحالی اور ہمہ جہتی ترقی کیلئے نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا ہے ۔