گورنرکی وزیراعظم سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 25۔ جولائی (سیاست نیوز) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ گورنر نے وزیراعظم کو دونوں تلگو ریاستوں کی تازہ ترین صورتحال سے واقف کرایا۔ بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر نے اسے خیرسگالی ملاقات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اور آندھراپردیش میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے کرشنا کے پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر دونوں ریاستوں کے درمیان جاری تنازعہ کی مرکزی حکومت یکسوئی کرے گی۔ گورنر نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر قانون سے بھی ملاقات کی۔