گودھرا میں ’ ڈانڈیا ‘ مسلمان کاریگر تیار کرتے ہیں

وڈودرہ ۔ 25 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : گجرات کے شہر گودھرا میں مسلمانوں کی قابل لحاظ آبادی چوبی کاریگروں پر مشتمل ہے جہاں وہ لکڑیوں کے دیگر ساز و سامان تیار کرنے کے علاوہ ہندوؤں کے مشہور تہوار نوراتری میں ڈانڈیا ( گربا ) کھیلنے کے لیے لکڑیاں ( اسٹکس ) بھی تیار کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ گودھرا وہی مقام ہے جو 2002 میں مسلم کش فسادات کی وجہ سے پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا ۔ یہاں سے 60 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع اس شہر کے مسلمانوں نے ڈانڈیا بنانے کی تیاریاں کافی پہلے سے شروع کردی تھیں جنہیں روایتی رقص کے دوران مرد و خواتین استعمال کرتے ہیں ۔ نوراتری کا تہوار 9 روز تک منایا جاتا ہے اور دسویں روز دسہرہ منایا جاتا ہے ۔ یہ بات گودھرا میں ڈانڈیا مینوفکچرنگ یونٹ چلانے والے رفیق بھائی عبدل بھائی نے بتائی ۔۔