ممبئی ۔ 31 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ٹی وی اداکار گوتم گلاٹی نے ریالٹی ٹی وی شو بگ باس ۔ ہلہ بول کا آٹھواں سیزن جیت لیا ۔ اور وہ ٹروفی و 50 لاکھ روپئے نقد انعام کے حقدار بن گئے ۔ انہوں نے بگ باس کے گھر میں 132 دن گزارے ۔ آج منعقدہ گرانڈ فینالے میں جس کی میزبانی فرح خاں کررہی تھیں ، 27 سالہ اداکار نے کرشمہ تنا ، پریتم سنگھ ، علی قلی مرزا اور ڈمپی کو شکست دی ۔۔