گوام ،22مئی (سیاست ڈاٹ کام) بحرالکاہل میں امریکی خطے گوام کے نزدیک پیر کے روز 5.6شدت کا زلزلہ آیا۔ یہ اطلاع امریکی ارضیاتی سروے نے دی ہے ۔ امریکی محکمے کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طورپر زلزلے کی شدت 6.0 بتائی گئی تھی، جو صبح تقریبا ساڑھے دس بجے آیا تھا۔ زلزلے کا مرکز امریکی جزیرے گوام کے جنوب مشرق میں تقریبا 87 کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں تھا۔