حیدرآباد۔ 13 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست بھر میں گنیش چتورتھی تہوار کا پوری عقیدت و جوش و خروش سے آغاز ہوا۔ ریاست بھر میں مختلف سائز کی ہزاروں مورتیاں ایستادہ کی گئی ہیں۔ 11 روزہ اس تہوار کیلئے سکیورٹی کے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ نگران کار چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ان کے ارکان خاندان نے پرگتی بھون پر گنیش پوجا کی۔ خیریت آباد میں 57 فیٹ بلند مورتی ایستادہ کی گئی ہے جہاں وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی، ٹی سرینواس یادو، مقامی رکن اسمبلی اور بی جے پی لیڈر سی رامچندرا ریڈی اور دیگر نے سب سے پہلے پہونچ کر پوجا کی۔ آندھرا پردیش میں بھی این چندرا بابو نائیڈو نے گنیش چتورتھی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی۔