حیدرآباد ۔ 14۔ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے 15 ستمبر کو گنیش نمرجن کے موقع پر حیدرآباد و رنگا ریڈی اضلاع میں سرکاری تعطیل دینے کی ہدایت دی ہے جس کے بعد چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے جی او آر ٹی 2018 جاری کیا۔ جی او کے مطابق 15 ستمبر جمعرات کو دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد اور رنگا ریڈی ضلع میں سرکاری دفاتر ، اسکولوں اور کالجس کو گنیش نمرجن جلوس کے ضمن میں عام تعطیل رہے گی۔ حکومت نے 12 نومبر دوسرے ہفتہ کی تعطیل کو کام کا دن قرار دیا ہے اور اس دن سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے کام کریں گے۔
اوپن یونیورسٹی ڈگری میں داخلے
حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسیس بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کے لیے انٹر میڈیٹ کامیاب یا اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ دیرینہ فیس کے ساتھ جو 200 روپئے ہے ۔ امیدوار فارم آن لائن داخل کرسکتے ہیں ۔ ذریعہ تعلیم انگلش اور اردو بھی ہے ۔ مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے گریجویشن کرسکتے ہیں ۔ ہر اتوار کو رابطہ کلاسیس ہوتی ہیں ۔ داخلے کی معلومات اور رہنمائی کیلئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلوخانہ کامپلکس لاڈ بازار پر رابطہ کریں ۔۔
مرد حضرات کے لیے حجامہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( راست ) : ادارہ سیاست و ڈاکٹر مجیب کے زیر اہتمام ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 24 ستمبر بروز ہفتہ 9 بجے صبح تا 3 بجے سہ پہر تک اردو گھر مغل پورہ میں منعقد ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کیمپ کوآرڈینٹر نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب جنہوں نے ایم ڈی حجامہ پر کیا ہے ۔ اپنے دیگر ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ حجامہ کریں گے ۔ ایسے مریض جو گردن درد ، کمر درد ، جوڑوں کا درد ، عرق النساء ، ذیابیطس ، تھائیرائیڈ ، جلدی امراض اور سنتؐ کی روشنی میں بھی صحت مند افراد حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیں گے ۔ رجسٹریشن کے لیے 8297158387 ۔ 8801749863 پر ربط کریں ۔۔