حیدرآباد،15ستمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں سرینواس یادو نے سب سے پہلے گنیش کی مورتی کا وسرجن کرنے حکومت کی تجویز قبول کرنے پر گنیش اتسو کمیٹی خیریت آباد کی ستائش کی ۔ انہو ں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عموماً اس گنیش کی مورتی کو سب سے آخر میں وسرجن کیلئے لے جایا جاتا تھا لیکن اس کے پہلے وسرجن کی حکومت نے تجویز پیش کی تھی جسے کمیٹی نے قبول کرلیا ۔حکومت نے یہ تجویز پیش کی تھی تاکہ رات کے اوقات میں ٹریفک جام کو روکا جاسکے اور رات دیر گئے تک وسرجن کو بھی ختم کیا جاسکے ۔ انہو ں نے کمیٹی کے اس اقدام کی ستائش کی اور اسے بہتر علامت قرار دیا ۔