نواڈا ۔ 30 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ضلع نواڈا میں ایک دلبرداشتہ خاتون نے کھانے سے انکار کردیا ہے اور اپنے گمشدہ طوطے کو واپس لانے پر 25 ہزار روپئے انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وارسل گنج میں تھانہ چوک کی یہ خاتون بابیتا دیوی کا طوطا 3 جنوری سے اچانک لاپتہ ہوگیا اور اس دن سے وہ غذا لینے سے انکار کر رہی ہے جبکہ یہ طوطا گزشتہ 8 سال سے ہر روز صبح میں انہیں اور دیگر ارکان خاندان کو نیند سے بیدار کرتا تھا۔یہ طوطا خاندان کے رکن کی طرح تھا جسے پنجرہ میں بند نہیں کیا گیا تھا ۔ ا پنے گمشدہ طوطے بازیاب کرنے کیلئے خاتون نے پمفلٹ بھی تقسیم کئے ہیں جس میں 25 ہزار روپئے کے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ۔ اگرچیکہ خاتون کے تین بیٹے اور رشتہ داروں نے طوطے کے بارے میں واٹس ایپ پر مہم شروع کی ہے لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔