سرینگر ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سخت گیر حریت کانفرنس کے قائد سید علی شاہ گیلانی نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو پاکستان میں ضم کرلینے کے مجوزہ اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ ایسا کوئی بھی اقدام تباہ کن ثابت ہوگا۔ جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقہ پر اس کارروائی کا اثر مرتب ہوگا۔ گلگت ۔ بلتستان کو جموں و کشمیر کا اٹوٹ حصہ قرار دیتے ہوئے جارحانہ قائد سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں اس علاقہ کا انضمام پاکستان ۔ چین تجارتی راہداری کیلئے ضروری نہیں ہے۔