اسلام آباد ۔ 6 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان نے گلگت اور بلتستان میں انتخابات پر ہندوستان کے اعتراضات کے باوجود اس علاقہ میں قانون ساز اسمبلی انتخابات کیلئے پیر کو رائے دہی کے پیش نظر امن و سلامتی برقرار رکھنے کے مقصد سے آج فوج تعینات کردیا ہے ۔ فوجی ترجمان میجر جنرل عاصم باجوا نے کہا کہ ’’ انتخابات کے دوران امن و سلامتی کی برقراری کیلئے گلگت ۔ بلتستان کے تمام اضلاع میں فوج تعینات کردی گئی ہے ۔