دوحہ( قطر):مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن( ڈبلیو ٹی او)سے ایک لیگل شکایت میں عرب ممالک کی جانب سے تجارتی بائیکاٹ کو چیالنج کیا ہے۔ قطر نے انہیں ساٹھ دنوں کی مہلت دی کہ تاکہ مسلئے کو حل کریں یا پھر ڈبلیو ٹی او میں ممنوعہ تجارتی پابندیوں پر سامنا کریں۔
سعودی عربیہ نے بحرین ‘یواے ای ‘ مصر کے ساتھ ملکر قطر سے دوستی ختم کردی ہے‘ قطر پر الزام ہے کہ اس نے دہشت گردوں کی مالی مدد کی ہے او رایران سے اپنے تعلقات بحال رکھے ہوئے ہے۔
سعودی کی زیرقیادت گروپ نے تیرہ مطالبات کی ایک فہرست بھی جاری کی تھی جس میں الجزیرہ پر پابندی کے بشمول دہشت گردوں کی مدد‘اور ایران سے تعلقات کی برخواستگی بھی شامل ہے‘تاکہ بائیکاٹ کو ختم کیاجاسکے۔
ڈبلیو میں د اخل کردہ شکایت میں تاہم مصر کو شامل نہیں کیاگیا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوجانے کے باوجود مصرنے قطری شہریوں کو یہا ں سے جانے کا حکم نہیں دیا او رنہ ہی قطر نے مصری شہریوں کو اپنے وطن واپس چلاے جانے کو کہا ہے۔