گلبرگ سوسائٹی مقدمہ ، ایس آئی ٹی کو دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت

احمد آباد ۔ 2 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گلبرگ سوسائٹی قتل عام مقدمہ کی سماعت کر رہی خصوصی عدالت نے سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ ایس آئی ٹی کو ذکیہ جعفری کی دائر کردہ شکایت پر حتمی رپورٹ اور تمام متعلقہ دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت دی۔ متاثرین یا ان کے وکلاء 9 ڈسمبر تک ان دستاویزات کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔