اسٹو (ویرمونٹ) ۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ویرمونٹ کی پہاڑیوں میں ایک گلائڈر حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بچاؤ اور راحت کاری عملہ جائے حادثہ پر پہنچ چکا ہے جہاں گلائڈر پائلٹ اور دو مسافرین کی نعشیں پڑی ہوئی پائی گئیں جبکہ ان کی شناخت ہنوز ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ گلائڈر نے موریس ولے ۔ اسٹو اسٹیٹ ایرپورٹ سے صبح 11:30 بجے اڑان بھری تھی تاہم گلائڈر (جو دراصل ایک چھوٹے طیارہ سے جڑا ہوا تھا) اچانک علحدہ ہوگیا اور پہاڑیوں میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اس حادثہ کی تحقیقات کررہا ہے۔
برطانیہ میں انرجی ڈرنکس پر پابندی
لندن ،30اگست (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے نے ملک میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں اور نوجوانوں کو انرجی ڈرنکس فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کااعلان کردیا۔ماہرین کے مطابق انرجی ڈرنکس سے بچوں میں موٹاپے ، دانت گلنے ، ب منفی رویے اور نیند کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں ۔سیول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیاہے ،تاہم کچھ حلقوں نے اس فیصلے پر تنقید بھی کی ہے ۔